چنتامنی:8 ؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )شہر کے 31 /وارڈوں میں سے 29 /وارڈوں میں بی ایل او افسران ہیں لیکن پچھلے تین مہینوں سے وارڈ نمبر 15.16ٹیپونگرکو بی ایل او افسر نہ ہونے سے نئے سے شناختی کارڈ بنانے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔کئی مرتبا الیکشن افسر کو ٹیپونگر وارڈ کو بی ایل او افسر منتخب کرنے کے لئے شکایت کی گئی لیکن وہ اس جانب بالکل توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
ٹیپونگر وارڈ کے عوام نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہمارے بچوں کی عمر 19سال ہوگئی ہے لیکن پچھلے تین مہینوں سے شناختی کارڈ بنانے کیلئے منسپالٹی کا چکر کاٹ کر پریشان ہورہے ہیں ہمیں شناختی کارڈ بنانے کیلئے منسپالٹی سے فارم کو تھما دیا گیا ہے لیکن اُس فارم کو بھرتی کرکہ تین ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ہم لوگ فارم الیکشن افسر کو دیتے ہیں تو وہ فارم لینے سے انکار کرکہ کہتے ہیں بھرتی کیا گیا فارم اپنے وارڈ کے بی ایل او افسر کو دیا جائے لیکن یہاں فارم لینے کے لئے بی ایل او افسر ہی نہیں ہے یہاں کی جو بی ایل او افسرتھی ان کایہاں سے پچھلے چند دن قبل دوسرے جگہ تبادلہ ہوگیا ہے۔
یہاں بی ایل او افسر نہ ہونے نئے شناختی کارڈ بنانے یا شناختی کارڈ کو کچھ بدلانے میں عوام کو بہت پریشانی ہورہی ہے کئی مرتبہ منسپالٹی کمشنر سے بھی شکایت کیا گیا منسپالٹی کمشنر بھروسہ دلاتے ہیں کہ تمہارے وارڈ کو فوراََ ہی بی ایل او افسر کو منتخب کیاجائے گا لیکن اب تک ہمارے وارڈ کو بی ایل او افسر کو کیوں نہیں منتخب کیا گیا؟
یہاں کے عوام نے چند بی ایل او افسران پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ہمارے وارڈ کے بھرتی کئے گئے شناختی کارڈ کے فارم بازو کے وارڈ کے بی ایل او افسر کے حوالے کرنے جاتے ہیں تو وہ ایک فارم لینے کیلئے 30تا50روپیوں کے مانگ کرتے ہیں ۔
اور چند بی ایل او افسر الیکشن کارڈ تیار کرکہ لیں آنے کے بعد ووٹرس کو الیکشن کارڈ دیتے وقت بھی 50روپئے دینے کی مانگاکرتے ہیں اگر انھیں رشوت نہیں دی گئی تو الیکشن کارڈ لاکر دینے میں سالوں کا عرصہ لگا دیتے ہیں ۔اس کے متعلق کوئی بھی تنظیم آواز نہیں اُٹھا رہی ہے۔
عوام نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہمارے ناموں کو ووٹر فہرست سے جان بوجھ کر نکال دیا جارہا ہے ہم لوگ شناختی کارڈ بنانے کیلئے ہمارے سارے دستوایزت صحیح دینے کے باجود شناختی کارڈ میں نہ تو ہمارا نام غلط ڈالا دیتے ہیں یا نہیں تو پیدائش تاریخ غلط ڈال دیتے ہیں اس کے متعلق الیکشن افسر کو پوچھا جانے پر وہ بتاتے ہیں کہ ہم لوگ آپ کانام اور پیدائش تاریخ الیکشن ویب سائٹ میں صحیح آپ لوڈ کئے تھیں لیکن یہ ویب سائٹ کی غلطی سے ایسا ہوا ہے ایسے بہانے بناتے ہیں ۔کئی لوگ نیا شناختی کارڈ بناکر دینے کے لئے فارمس بھرتی کرکہ بی ایل او افسر کو تھمایا گیا ہے لیکن اُن کو اب تک شناختی کارڈ نہیں ملا ہے جو لوگ الیکشن افسر کو 500روپئے رشوت د ے دیتے ہیں ان کو ایک ہی دن میں شناختی کارڈ بناکر دے دیا جارہا ہے۔
عوام نے مزید الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اگر فوراََ وارڈ نمبر 15،`16،کو بی ایل او افسرمنتخب نہیں کیا گیا تو تمام وارڈ کے ووٹرس الیکشن آفس کے روبرو احتجاج کرینگے۔
ٹرافک پولیس اہلکار پر حملہ :ملزم گرفتار
چنتامنی:8 ؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )شہر کے واقع بنگلور سرکل روڈمیں ٹرافک کنٹرول کر رہا ٹرافک پولیس اہلکار پر نشہ کے حالت میں اکر ایک شخص نے حملہ کرکہ زخمی کردیا ۔زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریڈی نامی شخص کل شام 07:00بجے شہر کے بنگلور سرکل روڈ میں نشہ کے حالت میں ٹووہیلر سواریوں کو روک کر پریشان کررہا تھااور ٹرافک میں خلل پیدا کررہا تھا ۔وہاں ٹرافک کنٹرول کرنے میں مصروف ٹرافک پولیس اہلکارلکشمی نارائن نے اُس کو پکڑ کر راستے کے کنارے فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا ۔پھر نشہ کے حالت میں موجود ریڈی نے ٹرافک پولیس اہلکار لکشمی نارائن پر لکڑی سے حملہ کرکہ زخمی کردیا فوراََ راہگیروں نے ٹرافک پولیس اہلکار کو شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کراکہ حملہ کرنے والے ریڈی کو پکڑ کر ٹاون پولیس کے حوالے کیا گیا پولیس نے اسکے خلاف معاملہ درج کرنے بعد قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
مرغ ملہ سے ایک شخص لاپتہ :پولیس میں شکایت
چنتامنی:8 ؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )چنتامنی تعلقہ کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود مرغ ملہ گرام سے ایک شخص لاپتہ ہوجانے کا واقع پیش آیا ہے۔کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر انیل کمار سے ملی اطلاع کے مطابق مرغ ملہ گاؤں کا ساکن سید پیر پاشاہ عرف پیرو(35)پچھلے چند دنوں سے لاپتہ ہے ان کے وارثین نے کہیں جگہوں پر تلاش کئے لیکن کچھ پتہ نہیں چلا اس خصوصی میں آج ان کے وارثین نے کنچارہلی رورل پولیس تھانہ میں شکایت درج کرایا ہے پولیس شکایت درج کرنے بعد اُس کو تلاش کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔